پاکستان نے کلبھوشن کیس میں بھارتی وکیل کے بیانات کو مسترد کر دیا

پاکستان نے کلبھوشن کیس میں بھارتی وکیل کے بیانات کو مسترد کر دیا
پاکستان نے کلبھوشن کیس میں بھارتی وکیل کے بیانات کو مسترد کر دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کیس میں بھارتی وکیل کے غلط بیانات کو مسترد کر دیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی وکیل ہریش سالوے کے بیانات کیس کے حقائق کے منافی ہیں جبکہ پاکستان عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر پوری طرح عمل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کیس کے آگے بڑھنے پر پاکستان عالمی عدالت کے فیصلے پر عملدرآمد کےلئے پرعزم ہے۔ پاکستان نے بھارت کو کلبھوشن یادیو تک قونصلر رسائی دی ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ عالمی عدالت کے فیصلے کے مطابق نظرثانی کے اقدامات کئے جارہے ہیں اور ایک ذمہ دار ریاست کی حیثیت سے پاکستان بین الاقوامی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے۔

واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کو عالمی فورم پر بڑی کامیابی ملی تھی جبکہ بھارت کو منہ کی کھانی پڑی۔عالمی عدالت انصاف نے بھارت کی جانب سے کلبھوشن یادیو کی واپسی، رہائی اور فوجی عدالت کا فیصلہ ختم کرنے کی درخواست مسترد کر دی تھی۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -اسلام آباد -