وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا
وزیراعلیٰ سندھ نے مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے صوبے بھر میں شاپنگ مالز کے علاوہ تمام مارکیٹیں کھولنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ نے کراچی کے تاجروں سے کاروبار کھولنے سے متعلق بات چیت کےلئے خصوصی ملاقات کی، اس موقع پر مراد علی شاہ نے اعلان کیا ہے کہ سندھ میں شاپنگ مالز کے علاوہ پیر سے تمام مارکیٹیں صبح 6 بجے سے شام 5بجے تک کیلئے کھلیں گی، مارکیٹیں ایس او پی کے تحت کھولی جائیں گی۔

انہوں نے متنبہ کیا کہ ایس او پی پر عمل درآمد کی ذمہ داری تاجروں پر ہوگی، سماجی فاصلے پر سختی اور خصوصی توجہ دینا ہوگی، اگر کیسز بڑھتے ہیں تو پھر مزید سخت فیصلے لینے پڑیں گے۔

وزیراعلیٰ کا کرونا کی تازہ صورت حال سے متعلق کہنا تھا کہ سندھ میں کرونا کے 12ہزار مریض ہیں، لاک ڈاو¿ن سے آپ لوگوں کا بزنس متاثر ہوا ہے، کراچی میں آبادی زیادہ ہے، یہاں زیادہ کرونا کیسز رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نماز کے دوران سماجی فاصلے جیسے سخت فیصلے کرنے پڑے، دل دکھتا ہے اتنے سخت فیصلے کرتے ہوئے، مجبوری کے تحت اقدام کیے گئے، گزشتہ روز 11سو کیسز تھے آج بھی 7سو سے زائد کیسز ہیں۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -علاقائی -سندھ -کراچی -