ارتغرل کی اہلیہ ” حلیمہ سلطان “ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے اپنی بے باک لباس میں تصویر شیئر کی تو ہنگامہ ہو گیا ، صارفین کا ناراضگی کا اظہار

ارتغرل کی اہلیہ ” حلیمہ سلطان “ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے اپنی بے باک ...
ارتغرل کی اہلیہ ” حلیمہ سلطان “ کا کردار نبھانے والی اداکارہ نے اپنی بے باک لباس میں تصویر شیئر کی تو ہنگامہ ہو گیا ، صارفین کا ناراضگی کا اظہار

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کے مشہور زمانہ ڈرامے ” ارتغرل“ کو پاکستان میں وہ مقبولیت حاصل ہوئی ہے جو شائد اسے ترکی میں بھی نہیں ملی کیونکہ ٹک ٹاک ،ٹویٹر ہو یا پھر فیس بک ہر طرف ہی ارتغرل اور اس کے ساتھیوں کی تصاویر یں گردش کر رہی ہیں ۔

آج کل ملک بھر میں لاک ڈاﺅن ہے اور ایسی صورتحال میں پی ٹی وی پر اردو زبان میںنشر کے جانے والے ترک ڈرامہ نے لوگوں کے دلوں میں گھر کر لیاہے ۔ ارتغرل ڈرامے میں کام کرنے والے اداکار اور اداکارائیں حقیقی زندگی میں ذرا بے باک ہیں اور ظاہری سی بات ہے وہ لباس بھی اسی قسم کا پہننا پسند کرتے ہیں ۔

ترک ڈرامے کے ہیرو ارتغرل کی اہلیہ ” حلیمہ سلطان “ کا کردار 28 سالہ ”ایسٹر ا بلگک “نے ادا کیاہے جو کہ نہایت خوبصورت اور بے باک اداکارہ سمجھی جاتی ہیں ، اس ڈرامے میں انہوں نے اداکاری اور سادگی کے ذریعے ہر کسی کا دل جیت لیاتاہم جب انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنی کالے رنگ کے بے باک لباس میں تصویر جاری کی تو ان کے چاہنے والے کچھ ناراض دکھائی دیئے ۔

علیشاءخان نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” میں سمجھی تھی کہ شائد آپ مسلمان ہیں ۔“

حبیب اللہ بھٹو نامی صارف نے اپنے خیالات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ” آپ اپنا لباس طے میں کرنے میں خود مختار ہیں لیکن ہم تماشائی ہیں ، ہم آپ کو اچھے طریقے سے پسند کرتے ہیں ، مجھے امید ہے کہ اللہ آپ کی اندر کو تبدیل کرے اور اسی کو اپنائیں جو کردار آپ نے ارتغرل میں ادا کیا ، میر ا مطلب ہے کہ ” حلیمہ سلطان “۔

سید فہد علی نے اپنے خیالات کاظہا کرتے ہوئے لکھا کہ ” آپ پر مختصر لباس جچتا نہیں ہے کیونکہ آپ نے حقیقی اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے میں ایک شاندار کردار (حلیمہ سلطان )نبھایا ہے ۔“

سہیل نظیر نے کہا کہ ” آپ جب مکمل لباس میں ہوتی ہیں تو بہت ہی خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ، لاکھوں مسلمان آپ کو فالو کرتے ہیں ۔“

بنت شیخ نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ” آپ ڈرامے میں مکمل لباس کے اندر ایک شہزادی لگ رہی ہیں ،اس ڈرامے نے تقریبا تمام مسلمانوں کے جذبوں کو بڑھا دیا ہے ، مجھے سمجھ نہیں آ رہی کہ حقیقی زندگی میں آپ کا لباس اتنا ہی اچھا کیوں نہیں ہے ۔“

مدثر خان نامی صارف تو کافی ناراض ہو گئے اور انہوں نے طویل ترین پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ ” میری پیاری لڑکی یہ دنیا فانی ہے اور آخرت ہمیشہ رہنے والی ہے ، آپ اس وقت کیا کریں گی جب آپ سے اس کے بارے میں سوال ہو گا ،آپ فخر ہونا چاہیے کہ آپ حلیمہ سلطان کے کریکٹر اور لباس میں نہایت خوبصورت دکھائی دیتی ہیں ، مہربانی فرما کر یو ٹرن لیں اور دین کی طر ف واپس آئیں اور حجاب کریں۔“

مزید :

تفریح -