سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا وائرس سے طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال پہنچ گئے

سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا وائرس سے طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال پہنچ گئے
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی کورونا وائرس سے طبیعت بگڑ گئی ،ہسپتال پہنچ گئے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصرکی کورونا وائرس سے طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اب ان کی حالت میں بہتری آرہی ہے ۔ترجمان اسپیکر قومی اسمبلی کے مطابق اسد قیصر خود کو بہت بہتر محسوس کر رہے ہیں، کل تک ہسپتال سے ڈسچارج ہوجائیں گے کیونکہ بخار ختم ہوچکا جبکہ سینے میں معمولی انفیکشن ہے اور کھانسی پہلے سے بہتر ہے۔سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر 30 اپریل کو کرونا وائرس میں مبتلا ہوئے تھے جس کے بعد انہوں نے گھر میں آئیسولیشن اختیار کر لی تھی۔

مزید :

قومی -