خواتین ہی دوسری خواتین کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے لگیں، واقعات میں اتنا اضافہ کہ کوئی اپنی پکی سہیلی پر بھی یقین نہ کرے

خواتین ہی دوسری خواتین کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے لگیں، واقعات ...
خواتین ہی دوسری خواتین کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے لگیں، واقعات میں اتنا اضافہ کہ کوئی اپنی پکی سہیلی پر بھی یقین نہ کرے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں خواتین کی جانب سے دوسری خواتین کو نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کے ذریعے بلیک میل کرنے کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے۔

ایف آئی اے کے مطابق لاہور، کراچی اور اسلام آباد میں خواتین کی جانب سے دوسری خواتین  کو بلیک میل کرنے کے واقعات میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ برس اور رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران سائبر کرائم کے 95 مقدمات درج ہوئے جن میں سے 70 فیصد یعنی 67 مقدمات خواتین کی جانب سے بلیک میل کرنے کے تھے۔ 

کراچی میں  مجموعی طور پر سائبر کرائم کے 39 میں سے 31 مقدمات خواتین کی بلیک میلنگ سے متعلق ہیں۔ لاہور میں 36 میں سے 26 اور اسلام آباد میں 28 میں سے 18 مقدمات کا تعلق بلیک میلنگ سے تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -