کورونا وائرس کا شکار اسد قیصر ہسپتال منتقل ،آرمی چیف کا ٹیلی فونک رابطہ
راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ذرائع کے مطابق آرمی چیف نے اسد قیصر کے لیےنیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی جلد صحت یابی کے لیےدعاگو ہوں۔سپیکرقومی اسمبلی نے خصوصی دعاوں پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔