عمراکمل اپنی سزا کے خلاف میدان میں آگئے ،بڑا فیصلہ کرلیا

عمراکمل اپنی سزا کے خلاف میدان میں آگئے ،بڑا فیصلہ کرلیا
عمراکمل اپنی سزا کے خلاف میدان میں آگئے ،بڑا فیصلہ کرلیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستانی کرکٹر عمر اکمل نے اپنی سزا کیخلاف اپیل دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کے بھائی کامران اکمل نے کہا کہ عمراکمل کے وکیل بہت جلدمیڈیا کو بریف کریں گے اور ہم تین سال پابندی کے فیصلے کے خلاف پیر کو اپیل کریں گے۔

کامران اکمل کا کہنا تھا کہ عمرنے آفر دینےوالوں کے بارے میں دیر سے بتا کر غلط کیا، اس کو سزا ملنی چاہیے لیکن اتنی سخت سزا کا سوچا بھی نہیں تھا اور ہمیں امید تھی عمر کو کم سزا ملے گی۔انہوں نے بتایا کہ سزا کو کم کرانے کی اپیل کی جائے گی۔ عمراکمل پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے کامران اکمل کا کہنا تھا کہرمیزبھائی نے جو عمر کے لیے کہا اس پر افسوس ہوا، یکطرفہ موقف پراگر کوئی سینئر بات کرے تو یہ اچھی بات نہیں۔

مزید :

کھیل -