ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟
ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
 آپ کو آجکل سخت مالی مشکلات کا سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ان شاءاللہ ضرورت کسی نہ کسی حوالے سے پوری ہو جائے گی۔ آنے والے دنوں کی فکر مت کریں۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
 آج روز گار کا خانہ کافی کمزور محسوس ہو رہا ہے۔ آپ جس طرف امید لگا کر بیٹھے ہوئے ہیں۔ امید تو ہے کہ اس میں کچھ پوری ضرور ہو جائے گی مگر ابھی چند دن انتظار کر رہا ہے۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
 کچھ اضافی ذمہ داری کا بوجھ سر پر چڑھ سکتا ہے میرا اللہ اس میں بھی آسانی پیدا فرما دیں گے اور جو بات کافی دنوں سے تنگ کر رہی تھی اس کا حل مل سکتا ہے۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
 آپ کسی بھی بندش وغیرہ میں مبتلا نہیں ہیں ستاروں کی چال ہی ایسی ہے جس نے ہر چیز کو بلاک کر کے رکھا ہوا ہے ابھی اس کیفیت میں 14 یوم مزید لگ سکتے ہیں۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
 چھوٹی موٹی ضرورت پوری ہو جائے گی بڑی کے لئے ابھی چند یوم انتظار کرنا پڑے گا اپنے کسی عزیز وغیرہ کی بیماری وغیرہ کی اطلاع ٹنشن دے سکتی ہے۔ آپ بھی صدقہ دیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

 آپ کو جو معاملات بے حد خراب لگ رہے ہیں وہ ایسے نہیں ہیں ان شاءاللہ اب جلد ہی مشکلات سے نکل آئیں گے فی الحال وقت زیادہ گھر پر ہی گزر سکتا ہے۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
 جو لوگ کسی بھی مشکل میں تھے میرے اللہ سے امید ہے کہ وہ آج کسی وقت بھی اس سے نکل سکتے ہیں اور وہ بندہ مدد کرے گا جو کبھی بھی آپ کے کام نہیں آیا تھا۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
 آج آپ کو دوپہر کے بعد ایک اچھی خبر مل سکتی ہے۔ اس وقت تو مالی صورتحال کے بارے میں تشویش ہے اور یہ ابھی مسئلہ حل ہونے میں چند یوم لگ سکتے ہیں۔


برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
 آج کا دن اہم ہے آپ مالی طور پر ایک اہم خبر بھی سن سکیں گے اور کچھ گھریلو ماحول میں کشیدگی کی فضا بھی کم ہو سکے گی جو لوگ بیمار ہیں ان شاءاللہ شفا یاب ہوں گے۔


برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
 صورتحال جس قدر بھی خراب کیں نہ ہو۔ ان شاءاللہ آپ کو کسی بھی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوگا۔ بس کسی نہ کسی طرح 12 یوم مزید برداشت کر لیں پھر بہتری ہے۔


برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
 مانتا ہوں سخت وقت ہے مگر حالات جتنے بھی خراب کیوں نہ ہوں آپ اس سے محفوظ رہیں گے اور زیادہ وقت گھر میں گزرے گا۔ اس سے بھی فائدہ ہی ہوگا۔


برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
 ایک بھی پریشانی نہیں ہے بس مالی حوالے سے مشکل ہے جو کہ چند دن اور جاریر ہ سکتی ہے۔ آج کا دن ملی جلی کیفیت والا ہے۔ جو زیادہ وقت گھر پر گزارے گا۔