مسجد اقصی پر اسرائیلی فائرنگ قابل مذمت ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے: خواجہ حبیب الرحمان

مسجد اقصی پر اسرائیلی فائرنگ قابل مذمت ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا ...
مسجد اقصی پر اسرائیلی فائرنگ قابل مذمت ، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس بلایا جائے: خواجہ حبیب الرحمان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران پاک فیڈریشن آف کلچر اینڈ ٹریڈ کے صدر خواجہ حبیب الرحمان نے کہا ہے کہ مسجد الاقصیٰ پر 1948ءسےغاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا قبضہ پوری دنیا کا ضمیر جنجھوڑ رہا ہے،مسلم ممالک کو متحد ہوکر فلسطین کی آزادی کے لیے اپنا بھرپور کردار ادا کرنا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں ایگزیکٹو باڈی کےاجلاس سےخطاب کرتےہوئےخواجہ حبیب الرحمان نےکہاکہ مسجد اقصیٰ پر اسرائیل کی فائرنگ امت مسلمہ کی غیرت و حمیت کو چیلنج قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کااپنی غلطی کے اعتراف اور فیصلہ واپس لینے کی بجائے محض مذمتی بیان شرمناک ہے۔انہوں نے کہا کہ  اوآئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب کر کے اسلامی غیرت کے مطابق اقدامات کا اعلان کیا جائے۔