وفاقی وزیر داخلہ کی کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت 

وفاقی وزیر داخلہ کی کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی ...
وفاقی وزیر داخلہ کی کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

جدہ (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقو ں کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی قرار دیا ہے اور کہاہے کہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے،بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔

جدہ سے جاری اپنے ایک بیان میں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بلوچستان کے علاقو ں کوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پر دہشتگرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایف سی اہلکاروں کی شہادت پردکھ کااظہارکیااورکہاکہ ایف سی اہلکاروں پرفائرنگ کا واقعہ بہت تکلیف دہ ہے، وطن کی حفاظت پر مامور اہلکاروں پر فائرنگ بدترین دہشت گردی ہے۔

شیخ رشید احمد نے کہاکہ دہشت گرد بزدلانہ کاروائیوں سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،بلوچستان کی ترقی اور ملکی سلامتی کا مشن جاری ہے گا۔ 

مزید :

قومی -