18 افراد کے قتل میں ملوث اہم سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا، ہولناک انکشافات سامنے آگئے

18 افراد کے قتل میں ملوث اہم سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا، ...
18 افراد کے قتل میں ملوث اہم سیاسی جماعت کے ٹارگٹ کلر کو گرفتار کرلیا گیا، ہولناک انکشافات سامنے آگئے

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )پولیس نے 18 افراد کے قتل میں ملوث متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)  کے کارندے کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان کراچی پولیس چیف کے مطابق ملیر سٹی سے گرفتار دہشت گرد محمد شہزاد عرف کھجی عرف حضرت  بھارتی خفیہ ایجنسی ( را) سے دہشت گردی کی تربیت حاصل کرچکا ہے۔ ملزم نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ اس نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ 18 افراد کو قتل کیا۔ ملزم نے 1988ء میں ایم کیو ایم لندن شاہ فیصل سیکٹر میں کارکن کی حیثیت سے شمولیت اختیار کی، ملزم کچھ عرصے بعد نعیم شری کے ٹارگٹ کلنگ گروپ میں شامل ہوگیا۔ اکتوبر 1994ء کو ساتھیوں کے ہمراہ پولیس افسر محمد اسلم، کانسٹیبل محمد ایوب کو فائرنگ کرکے قتل کیا تھا، حملے میں ڈی ایس پی زخمی ہوگئے تھے۔ملزم نے گلشن اقبال رضا سکوائر پر فائرنگ کرکے پولیس اہلکاروں کو بھی زخمی کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزم نے مخبری کے شبہ 1995ء میں موسی کالونی میں فائرنگ کرکے 6 افراد کو موت کی نیند سلادیا تھا۔  ملزم پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے خوف کے باعث بیرون ملک فرار ہوگیا تھا، ملزم نے بھارت کے شہر دہلی میں دہشت گردی کی تربیت حاصل کرنے کا بھی اعتراف کیا ہے، ملزم نے واپس آنے کے بعد کراچی میں سیاسی اور مذہبی جماعتوں کے کارکنوں کو بھی قتل کیا۔

مزید :

قومی -