ان ماؤں کو قوم کا سلام جنہوں نے اپنے لال مٹی کی محبت میں قربان کئے: چوہدری فواد حسین

ان ماؤں کو قوم کا سلام جنہوں نے اپنے لال مٹی کی محبت میں قربان کئے: چوہدری ...
ان ماؤں کو قوم کا سلام جنہوں نے اپنے لال مٹی کی محبت میں قربان کئے: چوہدری فواد حسین

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین  نے کہا کہ ان ماؤں کو قوم کا سلام جنہوں نے اپنے لال مٹی کی محبت میں قربان کئے۔ واضح رہے کہ کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں کے نتیجہ میں سیکیورٹی گشت پر مامور تین ایف سی اہلکار شہید  ہو گئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -