قبلہ اول کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری، علامہ مجاہد عبدالرسول

قبلہ اول کی آزادی کیلئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری، علامہ مجاہد عبدالرسول

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی) صدر سنی تحریک پنجا ب مذہبی سکا لر علامہ مجاہد عبدالر سو ل نے کہا ہے کہ قبلہ اول کی آزادی کے لئے اسلامی ممالک کا اتحاد ضروری ہے۔ مسجد اقصیٰ کا رمضان المبارک میں تقد س پا مال کرنے پراسر ائیلیوں کی شد ید تر ین مذ مت کر تے ہیں، پاکستانی عوام رمضان کے مقد س لمحا ت میں اسرائیل کی بربادی اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا ئیں کر ے۔ اسرائیلی فو ج کے مسجد اقصیٰ پر حملے پر جاری مذ متی بیان میں انہو ں نے کہاکہ رمضان المبارک کے رحمتو ں بھر ے لمحا ت میں قبلہ اول میں اللہ کی بار گاہ میں جھکنے والو ں پر اسرائیلی فوج کا حملہ اورمسجد کا تقد س پا ما ل کرنا یہ انتہا ئی قا بل مذ مت با ت ہے،اسر ائیلی فو جیو ں کا نمازیو ں پر حا لت نماز میں حملہ کرنا، نمازیو ں کو شہید کرنا، جو تو ں سمیت مسجد میں داخل ہو نا، مسجد میں آ نسو گیس کے شیل، اسلحہ اور بارد کا آزادانہ استعما ل کر نا یہ انتہا ئی با عث شرم ہے اورعالمی برادری کو ضروراس پرایکشن لینا چاہیے۔ انہو ں نے مزید کہاکہ پاکستان کی عوام رمضان المبارک کے مقد س لمحا ت میں اسرائیل کی بربادی اور فلسطین کی آزادی کیلئے دعا ئیں کر ے۔ انہوں نے کہاکہ مسلمانو ں کا مسجد اقصیٰ میں اکٹھے ہونا، با قاعدہ نماز میں شمو لیت اختیار کرنا اور عبادات کو جاری رکھنا ہو گا۔ ان شا ء  اللہ ایک دن ضرور قبلہ اول آزاد ہو گا۔
 اور مسجد اقصیٰ تمام مسلمانو ں کیلئے کھو ل دی جائے گی۔یہودی اور اسرائیلی تمام زہریلے مواد یہاں سے نکل جا ئیں گے ان شا ء  اللہ فلسطین کی سر زمین پر مسجد اقصیٰ کے گنبداسلام کی سر بلندی کا کا پر چم لہرائے گا۔