کوئٹہ میں دہشت گردوں کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ، تین سپاہی شہید

کوئٹہ میں دہشت گردوں کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ، تین سپاہی شہید
کوئٹہ میں دہشت گردوں کا فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ، تین سپاہی شہید

  

کوئٹہ ( ویب ڈیسک)  دہشت گردوں نے فرنٹیئر کانسٹیبلری کی چوکی پر حملہ کردیا، جس کے نتیجے میں تین سپاہی شہید ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی کے تین اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوگئے ہیں۔ دہشت گروں نے مارگٹ کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور ایف سی کے دستے پر حملہ کردیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین اہل کارلانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اورسپاہی نومان الرحمان شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -