عمران خان پوری دنیامیں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں،بلاول بھٹو

عمران خان پوری دنیامیں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں،بلاول بھٹو
عمران خان پوری دنیامیں کشکول اٹھائے گھوم رہے ہیں،بلاول بھٹو

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) چیئرمین پاکستان پیپلز بلاول بھٹو زرداری نے وزیراعظم سے سعودی عرب کے3ارب ڈالرکے قرضے کی واپسی کی وجوہات سامنے لا نے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خا ن پوری دنیا میں کشکول اٹھا کر چندے کے لئے گھوم رہے ہیں۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ بےشک وزیر اعظم کوچندے مانگنے کاوسیع تجربہ ہے مگر چندوں پرملک نہیں چلتے،سعودی ارب کا3ارب ڈالرکاقرضہ واپس کرنے کیلئے عمران خان نے چین سے قرضہ لیا۔ناقص معاشی پالیسیوں کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی اجیرن ہوچکی ہے،پونے2لاکھ روپے قرضے کے بوجھ تلے دباہرپاکستانی عمران خان کی نااہلی کی قیمت اداکررہاہے،قرضہ لے کراگر کرپشن میں اڑایاجاتارہے گاتو عام آدمی مہنگائی کی چکی میں پستارہے گا۔

مزید :

قومی -