گندم خریداری کا 80% سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے، فردوس عاشق اعوان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کی جانب سے اب تک گندم خریداری کا 80% سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کسان دوست پنجاب حکومت گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ الحمدللہ گندم خریداری کا 80% سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔ بزدارحکومت گندم کی بروقت خریداری یقینی بناتے ہوئے جلد اپنا ہدف مکمل کرے گی۔
وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کی قیادت میں کسان دوست پنجاب حکومت گندم خریداری کا عمل کامیابی سے جاری رکھے ہوئے ہے۔ الحمدللہ گندم خریداری کا 80% سے زائد ہدف حاصل کیا جاچکا ہے۔ بزدارحکومت گندم کی بروقت خریداری یقینی بناتے ہوئے جلد اپنا ہدف مکمل کرے گی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 10, 2021
ایک اور پیغام میں معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے ہیں۔ پنجاب بھر سے باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہ آنا بزدارحکومت کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔ وافر مقدار میں گندم کی خریداری ناصرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
حکومت نے باردانہ کی فراہمی سے گندم کی خریداری تک بہترین انتظامات کئے۔ پنجاب بھر سے باردانہ یا مقررہ نرخوں سے متعلق کسی قسم کی شکایت نہ آنا بزدارحکومت کی کسان دوستی کا ثبوت ہے۔ وافر مقدار میں گندم کی خریداری ناصرف پنجاب بلکہ ملک بھر کی غذائی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) May 10, 2021