وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے دہشت گردی کے واقعات میں ایف سی جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ دشمن نے بلوچستان کے امن کو تہہ و بالا کرنے کی ناکام کوشش کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردی کے واقعات کی شدید مذمت کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم اپنی سیکورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ہم ملک کی حفاظت اور فرائض کی ادائیگی میں قیمتی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے شہداءکو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

وزیر خارجہ نے شہداءکے اہل خانہ اور لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہوئے شہداءکیلئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعابھی کی ہے۔

مزید :

قومی -