قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے،عثمان بزدار

 قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے،عثمان بزدار
 قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے،عثمان بزدار

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نےکوئٹہ اور تربت میں ایف سی اہلکاروں پردہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کی مذمت کی ، شہید اہلکاروں کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے یکجان ہے۔

سردار عثمان بزدار نے شہداءکے اہلخانہ سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا جبکہ زخمی سپاہیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ بہادر سپوتوں نے اپنے قیمتی لہو سے وطن عزیز میں امن کی آبیاری کی ،شہداءکی لازوال قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں ، مٹھی بھر دہشتگرد قوم کے پختہ عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے ۔

کوئٹہ اور تربت میں دہشتگردی کے دو مختلف واقعات میں ایف سی کے تین اہل کار شہید اور 5 زخمی ہوئے، دہشت گروں نے مارگٹ کے علاقے میں سیکورٹی ڈیوٹی پر معمور ایف سی کے دستے پر حملہ کیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں تین اہل کارلانس نائیک سید حسین شاہ، سپاہی فیصل محمود اورسپاہی نومان الرحمان شہید اور ایک سپاہی زخمی ہوگیا۔ واقعے کے بعد فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -