سعودی جیلوں میں قید 1100 پاکستانیوں کی جلد واپسی ہوگی لیکن سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کو ۔ ۔ ۔ وزیرداخلہ نے اعلان کردیا

سعودی جیلوں میں قید 1100 پاکستانیوں کی جلد واپسی ہوگی لیکن سنگین جرائم میں قید ...
سعودی جیلوں میں قید 1100 پاکستانیوں کی جلد واپسی ہوگی لیکن سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کو ۔ ۔ ۔ وزیرداخلہ نے اعلان کردیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورے میں ہونے والے معاہدوں کے بعد سعودی عرب کی جیلوں میں موجود 1100 قیدیوں کی جلد پاکستان واپسی ہوگی۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہا کہ سنگین جرائم میں قید پاکستانیوں کی واپسی کے لیے بھی تیار  ہیں۔ سنگین کیسز کو علیحدہ سے ڈیل کیا جائے گا۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایک ارب روپے کی امداد مل جائے تو چھوٹے جرمانوں کی وجہ سے سعودی جیلوں میں موجود سیکڑوں مزید قیدیوں کو بھی رہائی دلا سکتے ہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -