پنجاب کی جیلوں میں بند قید یوں کی سزا میں2 ماہ کی معافی کا اعلان

پنجاب کی جیلوں میں بند قید یوں کی سزا میں2 ماہ کی معافی کا اعلان
پنجاب کی جیلوں میں بند قید یوں کی سزا میں2 ماہ کی معافی کا اعلان

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پنجاب حکومت نے عید الفطر کے موقع پر صوبے کی جیلوں بند قیدیوں کی سزاﺅں میں 2 ماہ کی معافی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے قیدیوں کی سزا میں دو ماہ کی معافی کااعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ فرسودہ جیل مینول کووقت کے نئے تقاضوں کے مطابق تبدیل کیاجائے گا اور مینول میں تبدیلی کرکے قیدیوں کی زندگیوں میں آسانیاں لائیں گے،قیدی بھی انسان ہیںانہیں بنیادی حقوق دینے کیلئے پرعزم ہیں۔

ذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے کئے جانے والے فیصلے کے تحت صوبے کی جیلوں میں قید سینکڑوں قیدیوں کی رہا ئی ممکن ہوسکے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -