ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات
ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم رہے گا، محکمہ موسمیات

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کردی۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں شام کے اوقات میں ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔بالائی پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا،بالائی سندھ ، زیریں بلو چستان، کشمیر اور اس سے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواوں اورگرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکا ن ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے اور دن بھر میں درجہ حرارت 38 ڈگریڈ تک جاسکتاہے۔

مزید :

قومی -