کورونا مریضہ کی آخری رسومات میں بےاحتیاطی کئی افراد کی جان لے گئی

کورونا مریضہ کی آخری رسومات میں بےاحتیاطی کئی افراد کی جان لے گئی
کورونا مریضہ کی آخری رسومات میں بےاحتیاطی کئی افراد کی جان لے گئی

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اے آر وائے نیوز نے کہا ہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ خاتون کی لاش دفنانے میں بے احتیاطی کے باعث وبا سے 21 لوگ ‏موت کے منہ میں چلے گئے۔

رپورٹ کے مطابق  کورونا سے تباہ ‏کارویوں کے باوجود بے احتیاطی اور تحفظ کے لیے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا ہے، ریاست راجستھان میں کورونا مریضہ کی آخری رسومات کی ادائیگی کے دوران ایس او پیز پر عمل ‏نہیں کیا گیا اور پروٹوکولز کو پامال کیا گیا۔خاتون کی لاش گجرات سے راجستھان کے ضلع سیکر لائی گئی تو آخری رسومات میں سینکڑوں افراد ‏نے شرکت کی۔ لاشوں کو کورونا پوروٹوکولز کے برخلاف پلاسٹک کے بیگ سے نکالا گیا اور کئی ‏لوگوں نے اسے چھوا۔

تدفین کے بعد کئی لوگ کورونا سے متاثر ہوگئے جن میں سے 21 کی موت ہو گئی۔ لکشمن گڑھ ‏کے ایک عہدیدار کلراج مینا نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ مرنے والوں میں ضعیف العمر بھی شامل ‏ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -کورونا وائرس -