رمضان میں عمرہ کی سعادت، وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی عمرہ ادائیگی کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

رمضان میں عمرہ کی سعادت، وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی عمرہ ادائیگی کی مزید ...
رمضان میں عمرہ کی سعادت، وزیراعظم اور ان کی اہلیہ کی عمرہ ادائیگی کی مزید تصاویر سامنے آگئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان اور خاتون اول بشریٰ بی بی نے اتوار کے روز عمرہ کی سعادت حاصل کی ۔ وزیر اعظم کی ان کی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ ادائیگی کی مزید تصاویر سامنے آگئی ہیں ۔

گزشتہ روز وزیر اعظم اپنی اہلیہ اور وفد کے ہمراہ مدینہ منورہ میں روضہ رسول ﷺ پر حاضری دینے کے بعد مکہ مکرمہ پہنچے ۔ وزیر اعظم کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصاویر میں وزیر اعظم اور خاتون اول کو طواف کرتے دیکھا جا سکتا ہے ۔

ایک دوسری تصویر میں وزیر اعظم حجر اسود کا بوسہ لے رہے ہیں جبکہ بشریٰ بی بی ان کے ہمراہ کھڑی ہیں ۔

اس موقع پر وزیر اعظم کیلئے خانہ کعبہ کے دروازے کھولے گئے جہاں انہوں نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ نوافل ادا کئے ۔