جھوٹ ، فریب دھوکا دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، مریم اورنگزیب

جھوٹ ، فریب دھوکا دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، مریم اورنگزیب
جھوٹ ، فریب دھوکا دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخی تبدیلی لانے والے تاریخی مہنگائی ، مفلسی ، غربت اور معاشی تباہی لا رہے ہیں آج مہنُگائی میں اضافہ،جھوٹ ، فریب ، دھوکہ دہی تاریخ کی بلند ترین سطح پہ ہے.

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مریم اورنگزیب نے کہا کہ تاریخی مہنگائی عوام کی غربت اور بے روزگاری کی نئی تاریخ لکھ رہی ہے، عمران صاحب کی حکومت تاریخ کی جھوٹی، کرپٹ ترین حکومت ثابت ہوئی .تاریخی میڈیا سنسرشپ ، تاریخی فاشزم اور بدترین سیاسی انتقام لیا گیا.آٹا ، چینی ، انڈے، تیل ، گوشت مرغی اور دالوں کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہے اورتاریخی چور حکمران روپوش ہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ گیس بجلی دوائی کی قیمت تاریخی بلند ترین سطح پہ ہیں جبکہ بجلی، گیس، دوائی چور عوام کو لوٹ کر مفرور ہیں۔

مزید :

قومی -