فرنٹ لائن ورکرزسے اپیل ہے ویکسی نیشن کرائیں،ناصرشاہ 

 فرنٹ لائن ورکرزسے اپیل ہے ویکسی نیشن کرائیں،ناصرشاہ 
 فرنٹ لائن ورکرزسے اپیل ہے ویکسی نیشن کرائیں،ناصرشاہ 

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر اطلاعات سندھ ناصر حسین شاہ نے کورونا وائرس کے خلاف فرنٹ لائن پر لڑنے والے ورکرز سے اپیل کی ہے کہ وہ وبا سے بچاﺅ کے لئے لازمی ویکسی نیشن کروائیں۔

تفصیلات کے مطابق ناصر حسین شاہ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کوروناکی تیسری لہربہت خطرناک ہے اس لئےعیدکے اجتماعات پرایس اوپیزکاخاص طورپرخیال رکھناہوگا،پچھلے برس بھی عید کے موقع کورونا کیسز میں ا ضافہ ہوا تھا۔عید تعطیلات کے دوران عوام سماجی فاصلہ اورماسک کااستعمال لازمی کریں۔

وزیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ صوبے میں کورونا ویکسین کے حوالے سے قائم کیئے جانے والے سنٹرز کی تعداد میں اضافہ کررہے ہیں جبکہ ایکسپوسینٹرمیں ویکسی نیشن کی استعدادکاربھی مزیدبڑھائیں گے۔آکسیجن ضروریات کومدنظر رکھ کرپلانٹ لگائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ شہری عید تعطیلات کے دورن کراچی کے ساحلی تفریحی مقامات پرنہ جائیں، حکومت کی جانب سے بھی اس معاملے میں سختی کی جائے گی۔

مزید :

قومی -کورونا وائرس -