آسٹریا کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار جاری ہو گئے

آسٹریا کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار جاری ہو گئے
آسٹریا کی مساجد میں عید الفطر کی نماز کے اوقات کار جاری ہو گئے

  

ویانا( اکرم باجوہ)آسٹریا کے شہروں سالزبرگ اور ویانا کی مساجد میں نماز عید الفطر کے اوقات کار سامنے آگئے۔

تفصیل کے مطابق مرکزی اسلامک سنٹر ویانا نے پہلی نماز 06:00  بجے ہو گی جس میں عربی میں خطبہ ہو گا جبکہ دو سری نماز 07:00 بجے ہو گی جس میں جرمن زبان میں خطبہ ہو گا۔  نوراسلامک سنٹر ویانا پہلی نماز 07:00  ںجےدو سری 08:00 بجے تیسری نماز 08:30 بجےہوگی۔مسجد المدینہ پہلی نماز 07:00 ںجے دو سری نماز 08:00 بجے تیسری نماز  09:00 بجے ہوگی۔ادارة المصطفیٰ سنٹر ویانا پہلی نماز  07:30  بجےدو سری نماز 08:30 بجے ہوگی۔ منہاج سنٹر ویانا میں پہلی نماز 08:00 بجے دو سری نماز 09:00 بجےہوگی۔ مسجد البلال ویانامیں پہلی 08:00 بجے دو سری نماز 09:00 بجےہوگی۔

 مسجد ابراہیم ویانا پہلی نماز 07:00 بجےدو سری 08:00 بجےہوگی۔ دعوت اسلامی فیضان مدینہ ویانا ایک ہی نماز 08:00 بجےہو گی. ملی گروش سالزبرگ  ایک ہی نماز 06:30 بجےہوگی۔ دعوت اسلامی اور فقہ جعفریہ 12 مئی بدھ کی شام چاند دیکھ کر عید الفطر کا اعلان کریں گے یاد رہے کہ انہوں نے رمضان کا آغاز بھی ایک روز بعد کیا تھا. 

مزید :

تارکین پاکستان -