ویکسین یافتہ لوگوں کو اب آزادی ملنی چاہیے، آسٹریا میں میڈ یا سروے کے دوران لوگوں کی رائے 

ویکسین یافتہ لوگوں کو اب آزادی ملنی چاہیے، آسٹریا میں میڈ یا سروے کے دوران ...
ویکسین یافتہ لوگوں کو اب آزادی ملنی چاہیے، آسٹریا میں میڈ یا سروے کے دوران لوگوں کی رائے 

  

ویانا(اکرم باجوہ)آسٹریا کے لوگوں نے ویکسین یافتہ افراد کو آزادی دینے کی حمایت کردی ،یہ بات میڈ یا کی جانب سے کیے گئے سروے میں سامنے آئی ہے جس میں دوتہائی لوگوں نے آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

سروے میں لوگوں کا کہنا تھا کہ ویکسین لگے افراد کو ریستوران میں یا پروگراموں میں شرکت کرنے کی رسائی ہونی چاہیے اور قریبی رشتے داروں یا دوستوں کورونا ہونے پر کوئی ویکسین لگے افراد کو قرنطینہ نہیں ہونا چاہیے اور گرین پاس کے ساتھ سفر کرنے کی اجازت دی جانی چاہیے۔ سروے میں 500 آسٹریائی باشندوں سے ویکسین کے بارے میں پوچھا کہ وہ اس کے بارے میں کیا سوچتے ہیں۔ ویکسین لگوانے والے 19 فیصد افرادسروے میں ویکسین کے فوائد سے خوش نہیں دکھائی دئیے جبکہ13 فیصد ویکسین لگوانا ہی نہیں چاہتےتھے۔ 

مزید :

بین الاقوامی -