وہ ضلع جہاں کل کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

وہ ضلع جہاں کل کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا
وہ ضلع جہاں کل کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک گیر لاک ڈاؤن کے دوسرے روز (اتوار کو)  پنجاب کے ضلع منڈی بہاؤالدین میں کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

پنجاب کے محکمہ برائے پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں مجموعی طور پر کورونا کے 1393 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تین اضلاع ایسے تھے جہاں تھری فگر یعنی 100 سے زیادہ کیسز سامنے آئے۔ اتوار کو لاہور میں 501، ملتان میں 150 اور فیصل آباد میں کورونا کے 133 نئے کیسز سامنے آئے۔ صوبے کے باقی اضلاع میں حالت تسلی بخش رہی۔

ضلع منڈی بہاؤالدین میں اتوار کے روز کورونا کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔ جب سے کورونا شروع ہوا ہے تب سے اب تک منڈی بہاؤالدین میں کورونا کے مجموعی طور پر 1902 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جن میں سے 1465 لوگ صحتیاب ہوچکے ہیں۔ یہاں کورونا کی وجہ سے 21 لوگوں کی زندگیوں کے چراغ گل ہوئے ہیں۔

مزید :

کورونا وائرس -