برطانوی وزیراعظم کا آئندہ پیر سے شہریوں کو ’جپھی‘ کی اجازت دینے کا اعلان

برطانوی وزیراعظم کا آئندہ پیر سے شہریوں کو ’جپھی‘ کی اجازت دینے کا اعلان
برطانوی وزیراعظم کا آئندہ پیر سے شہریوں کو ’جپھی‘ کی اجازت دینے کا اعلان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) کورونا وائرس کی وباءکے ہنگام ہمارے ہاں محترمہ فردوس عاشق اعوان عید پر روایتی جپھیوں ’وغیرہ‘ پر پابندی عائد کر رہی ہیں مگر برطانوی وزیراعظم نے بالآخر آئندہ پیر کے روز سے اپنے شہریوں کو ’جپھی‘ کی اجازت دینے کا اعلان کر دیا ہے۔ دی میٹرو کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن متوقع طور پر آج ایک پریس کانفرنس کرنے جا رہے ہیں جس میں وہ 17مئی سے ملک میں لوگوں کے ایک دوسرے کے گلے ملنے پر عائد پابندی کے خاتمے کا اعلان کریں گے۔
رپورٹ کے مطابق کورونا وائرس کی وباءآنے کے بعد پہلی بار ہو گا کہ برطانیہ میں شہریوں کو سماجی فاصلے کی پابندی ترک کرکے ایک دوسرے سے گلے ملنے کی اجازت دی جائے گی اور برطانوی حکومت کا کہنا ہے کہ یہ اجازت ملک میں کورونا وائرس کے تازہ ترین ڈیٹا کو مدنظر رکھتے ہوئے دی جا رہی ہے۔ برطانوی وزیر میکائیل گووو نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ وزیراعظم بورس جانسن آج شہریوں کے باہم گلے ملنے پر عائد پابندی کا خاتمہ کرنے جا رہے ہیں۔

مزید :

برطانیہ -