امریکی خاتون کے ہاں 16ویں بچے کی پیدائش لیکن اس کا نام کیا رکھا؟ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

امریکی خاتون کے ہاں 16ویں بچے کی پیدائش لیکن اس کا نام کیا رکھا؟ سمجھ نہ آئے کہ ...
امریکی خاتون کے ہاں 16ویں بچے کی پیدائش لیکن اس کا نام کیا رکھا؟ سمجھ نہ آئے کہ ہنسیں یا روئیں

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ میں 15بچوں کی ماں نے گزشتہ دنوں16ویں بچے کو بھی جنم دے دیا ہے اور اس بچے کا نام بھی اپنے دیگر تمام بہن بھائیوں کی طرح انگریزی حرف Cسے رکھا گیا ہے۔ دی مرر کے مطابق اس 39سالہ پیٹی ہرنینڈز نامی خاتون کا تعلق امریکی ریاست نارتھ کیرولائنا کے شہر شارلٹ سے ہے۔ جس کے تمام بچوں کے نام انگریزی حرف Cسے شروع ہوتے ہیں۔ 

اپنے تمام بچوں کے نام خود پیٹی نے رکھے ہیں اور اس نے اپنے 38سالہ شوہر کارلو س کی تعظیم میں تمام بچوں کے نام Cسے رکھے ہیں۔ پیٹی کا کہنا ہے کہ 16واں بچہ پیدا ہونے پر مجھے ’سی‘ سے کوئی مناسب نام نہیں مل رہا تھا تاہم کافی تگ و دو کے بعد کلیٹن (Clayton)میرے ذہن میں آیا جو مجھے بہت اچھا لگااور میں نے یہی نام اپنے سولہویں بچے کو دے دیا۔ میں اپنے شوہر سے بہت محبت کرتی ہوں اور یہ میری طرف سے اسے خراج تحسین پیش کرنے کا طریقہ ہے کہ میں بچوں کے نام اسی لفظ سے رکھتی ہوں جس سے اس کا نام شروع ہوتا ہے۔

 واضح رہے کہ پیٹی اپنی کلیننگ کمپنی چلاتی ہے اور اپنی اتنی بڑی فیملی کو ’خدا کی نعمت‘ قرار دیتی ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ ”خدا نے ہمیں اتنے سارے بچوں سے نوازا ہے۔ میں جانتی ہوں کہ کئی لوگ ہمارے زیادہ بچے پیدا کرنے کے فیصلے سے اتفاق نہیں کرتے اور گھٹیا کمنٹس بھی مجھے سننے کو ملتے رہتے ہیں لیکن میں اپنے بچوں کو خدا کی نعمت سمجھتی ہوں۔“

مزید :

بین الاقوامی -