ایک سال میں پانچ بار لاٹری جیت کر کروڑ پتی بننے والے شخص کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ ایساانکشاف کہ ہرآنکھ نم ہوجائے

ایک سال میں پانچ بار لاٹری جیت کر کروڑ پتی بننے والے شخص کی زندگی میں کیا ...
ایک سال میں پانچ بار لاٹری جیت کر کروڑ پتی بننے والے شخص کی زندگی میں کیا تبدیلی آئی؟ ایساانکشاف کہ ہرآنکھ نم ہوجائے

  

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک آدمی ایک سال میں 5بار لاٹری جیت کر کروڑ پتی بن گیا مگر اپنے امیر ہونے کے متعلق اس کے کیا تاثرات ہیں؟ سن کر آپ کو شدید حیرت ہو گی۔

 ڈیلی سٹار کے مطابق اس 47سالہ شخص کا نام کارلو میسیٹی ہے ، جس نے ایک سال کے اندر 5لاٹریاں جیتیں۔اس نے اڑھائی لاکھ آسٹریلوی ڈالر، 10لاکھ آسٹریلوی ڈالر، 14لاکھ 70ہزار آسٹریلوی ڈالر5لاکھ آسٹریلوی ڈالر اور 48ہزار آسٹریلوی ڈالر کی پانچ لاٹریاں جیتی تھیں۔کارلو بنیادی طور پر نیوزی لینڈ کا شہری ہے تاہم اب آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں مقیم ہے۔ اس کا کہنا ہے کہ لاٹریاں جیتنے سے جو دولت میرے پاس آئی اس نے میری زندگی ہی تباہ کر ڈالی۔ اس دولت کی وجہ سے میری گرل فرینڈ کے ساتھ میری علیحدگی ہو گئی اور کئی دیرینہ دوست مجھے چھوڑ کر چلے گئے۔ 

رپورٹ کے مطابق 9سال قبل کارلو پر قسمت کی دیوی مہربان ہوئی تھی اور ایک ہی سال میں اس نے لاکھوں ڈالر کی پانچ لاٹریاں جیتی تھیں۔ اس کے بعد وہ ذہنی بیماری کا شکار رہا اور 2018ءمیں اس کی گرل فرینڈ نے اس کے خلاف جسمانی تشدد کے الزام میں مقدمہ بھی درج کرا دیا جس میں اسے چند ماہ قید کی سزا بھی کاٹنی پڑگئی۔ اس کی گرل فرینڈ ڈینیئلی پریبل اب واپس نیوزی لینڈ جا چکی ہے۔اس کا کہنا ہے کہ جب سے میں امیر ہوا، ہر شخص کو مجھ سے رقم چاہیے تھی اور جسے بھی میں انکار کرتا وہ مجھے چھوڑ کر چلا جاتا، حتیٰ کہ میرے امیر ہونے کے بعد میرے کتے کو بھی مجھ سے رقم درکار رہتی تھی۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -