پارری گرل دنا نیر کی خوبصورت آواز میں سلامِ عاجزانہ پڑھنے کی ویڈیو وائرل
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پارری گرل دنا نیر مبین کی خوبصورت آواز میں "مصطفیٰ جانِ رحمت پہ لاکھوں سلام" پڑھنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
دنا نیر مبین نے شبِ قدر کی مناسبت سے سلام پڑھنے کی ویڈیو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کی جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی۔ دنا نیر کی خوبصورت آواز میں سلامِ عاجزانہ کو خوب پسند کیا جا رہا ہے۔ گزشتہ روز اپ لود کی جانے والی اس ویڈیو کو دنا نیر کے انسٹاگرام پر اب تک تین لاکھ 70 ہزار کے قریب لوگ دیکھ چکے ہیں۔
View this post on Instagram