عام لوگوں سے یورینم برآمد ہونے پر بھارت کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندی کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

عام لوگوں سے یورینم برآمد ہونے پر بھارت کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندی کیلئے ...
عام لوگوں سے یورینم برآمد ہونے پر بھارت کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندی کیلئے بڑی آواز بلند ہوگئی

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر داخلہ رحمان ملک نے عام شہریوں سے یورینیم برآمد ہونے پر بھارت کے نیوکلیئر پروگرام پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ بھارت کا نیوکلیئر پروگرام غیر محفوظ ہوچکا ہے، آئے روز یورینیم کی سمگلنگ کے واقعات دیکھنے کو مل رہے ہیں، اس لیے فی الفور بھارت کے ایٹمی پروگرام پر پابندی عائد کی جائے۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہ یورینیم القاعدہ یا داعش کے ہاتھ لگ جاتی تو وہ اس کا ڈرٹی بم بھی بنا سکتے تھے۔ 

خیال رہے کہ کچھ روز قبل بھارت میں دو افراد سے سات کلوگرام یورینیم برآمد ہوئی تھی جس کی مالیت 21 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ یہ یورینیم 90 فیصد تک خالص تھی جس کے باعث پوری دنیا میں تشویش پائی جاتی ہے۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -