واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار، انتہائی شرمناک تفصیلات

واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار، انتہائی شرمناک ...
واردات کے دوران خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ بیٹا گرفتار، انتہائی شرمناک تفصیلات

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت میں خاتون سے زیادتی کرنے والے باپ اور بیٹے کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق خاتون گھر سے واپس آرہی تھی کہ ٹیکسی ڈرائیور نے بہانہ بنا کر گاڑی کا رخ موڑ دیا۔ ڈرائیونگ بیٹا کر رہا تھا جبکہ باپ ٹیکسی میں اس کے ساتھ بیٹھا ہوا تھا۔ تھوڑی دور جا کر باپ عبدالوحید نے خاتون کو بیٹے احمد کے ساتھ گن پوائنٹ پر زیادتی کا نشانہ بنایا۔

دونوں باپ بیٹے نے خاتون سے موبائل ، زیورات اور نقدی بھی چھینی اور فرار ہوگئے۔ تھانہ سہالہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں ملزمان کو گرفتار کرکے مزید کارروائی شروع کردی ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -علاقائی -اسلام آباد -