قبلہ اول میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم، مولانا طارق جمیل بھی بول پڑے

قبلہ اول میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم، مولانا طارق جمیل بھی بول ...
قبلہ اول میں فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی مظالم، مولانا طارق جمیل بھی بول پڑے
سورس:   Twitter

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل نے فلسطینی مسلمانوں پر اسرائیلی قابض فورسز کے مظالم کی مذمت کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مولانا طارق جمیل نے کہا کہ "رمضان المبارک میں قبلہ اول میں نہتے فلسطینیوں پر کیے جانے والے مظالم پر دل خون کے آنسو رو رہا ہے اور اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے. ﷲ تعالیٰ بیت المقدس کی حفاظت فرمائے اور اس مقدس مہینے میں ہمارے مظلوم بہن بھائیوں کو اس ظلم سے نجات دلائے۔"

خیال رہے کہ جمعۃ الوداع کے روز سے اسرائیلی پولیس کی جانب سے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے جس میں اب تک 350 سے زائد فلسطینی زخمی ہوچکے ہیں۔

مزید :

قومی -