میاں بیوی کو روزے کی حالت میں قتل کردیا گیا

میاں بیوی کو روزے کی حالت میں قتل کردیا گیا
میاں بیوی کو روزے کی حالت میں قتل کردیا گیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )سبزہ زار کے علاقہ میں نامعلوم ملزمان نے گھر میں گھس کر میاں بیوی کو قتل کردیا ۔

پولیس کے مطابق مقتولین میں  سید انیس الدین اور انکی اہلیہ ناصرہ بی بی شامل ہیں۔دونوں کو تیز دارآلے کی مدد سے قتل کیا گیا ہے۔پولیس نے نعشیں مردہ خانے جمع کرواتے ہوئے شواہد قبضہ میں لے لیے ہیں۔شبہ ہے کہ واقعہ دشمنی کی بنا پر پیش آیا تاہم دیگر محرکات پر بھی تفتیش جاری ہے جلد ہی اصل ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا جائے گا۔

انسپکٹر جنرل (آئی جی )پنجاب انعام غنی نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

مزید :

قومی -