سعودی عرب سے واپسی کے دوران وزیراعظم عمران خان کس بارے میں فکر مند رہے اور پاکستان پہنچتے ہی کہاں گئے ؟جان کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعظم عمران خان سعودی عرب کا دورہ مکمل کرکے پاکستان پہنچنے کے بعد پمز ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے بیمار افراد کی عیادت کی ۔
مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹرپر گورنر سندھ عمران اسماعیل نے بتا یا کہ دورہ سعودی عرب سے واپسی کے بعد ہم سب کا تھکاوٹ سے برا حال تھا لیکن وزیراعظم عمران خان وطن واپسی کے بعد پمز ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوںنے بیماروں کی عیادت کی ۔عمران اسماعیل نے بتا یا کہ سعودی عرب سے واپسی پر تمام سفر کے دوران وزیراعظم اپنی قوم و ملک کی سلامتی کے لیے فکر مند دکھائی دئیے ،عمران خان تمام راستے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کرتے رہے۔
واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی قیادت کی دعوت پر تین روزہ دورے پر سعودی عرب گئے تھے جہاں پاکستان اور سعودی عرب نے معاشی، تجارتی اور سفارتی تعلقات مزید مستحکم کرنے کا عزم کا اعادہ کیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے آج عمرہ سے واپسی پر PIMS ہسپتال کا دورہ کیا۔ سارے سفر کے دوران PM اپنی قوم و ملک کی سلامتی کے لیے فکر مند دکھائ دیے۔ وہ تمام راستے پاکستان کے امیج کو بہتر بنانے کے لیے اپنے ساتھیوں سے مشاورت کرتے رہے۔ ہم سب کا تھکاوٹ سے بُرا حال ہے اور PM ہسپتال کے دورے پر pic.twitter.com/apNWD9NaHs
— Imran Ismail (@ImranIsmailPTI) May 10, 2021