معروف بھارتی کرکٹر پیوش چاولہ کے والد کورونا سے انتقال کرگئے

معروف بھارتی کرکٹر پیوش چاولہ کے والد کورونا سے انتقال کرگئے
معروف بھارتی کرکٹر پیوش چاولہ کے والد کورونا سے انتقال کرگئے
سورس:   Instagram

  

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف بھارتی کرکٹر پیوش چاولہ کے والد پرمود کمار چاولہ کورونا سے انتقال کرگئے۔

پیوش چاولہ کے والد گزشتہ کچھ روز سے کورونا میں مبتلا تھے اور اسی وجہ سے آج پیر کو دم توڑ گئے۔ کرکٹر پیوش چاولہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ ان کے والد کورونا کی وجہ سے پیدا ہونے والی پیچیدگیوں کے باعث جان کی بازی ہارے ہیں۔

خیال رہے کہ پیوش چاولہ سپن باؤلر ہیں جو 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اور 2011 کے ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ جیتنے والے دونوں بھارتی سکواڈز کا حصہ تھے۔ حالیہ آئی پی ایل میں وہ ممبئی انڈینز کا حصہ تھے۔

مزید :

کھیل -کورونا وائرس -