سابق قومی کرکٹر کا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن )کورونا وائرس میں مبتلا سابق قومی کرکٹر عبدالرزاق کا دوسرا ٹیسٹ منفی آگیا۔
تفصیلات کے مطابق عبدالرزاق کا کورونا ٹیسٹ چند روز قبل مثبت آیا تھا جس کے بعد انہوں نے خود کو گھر پر قرنطینہ کرلیا تھا۔تاہم اب ان کا دوسرا کورونا ٹیسٹ منفی آگیا ہے۔ کرکٹر عبدالرزاق کا کہنا ہے کہ پہلے سے کافی بہتر محسوس کررہاہوں، ایک کوویڈ رپورٹ نیگیٹوآئی ہے، لوگوں کویہ ماننا ہوگا کہ کورونا وائرس موجود ہے، ماسک کا لازمی استعمال کریں۔ایس اوپیز پر عمل کرکے ہی اس وائرس سے بچا جاسکتاہے۔