اسرئیلی فوج کا فضائی حملہ ،تین بچوں سمیت نو فلسطینی شہید
مقبوضہ بیت المقدس(ڈیلی پاکستان آن لائن )اسرائیلی فوج غزہ پٹی پر فضائی حملہ کردیا جس سے تین بچوں سمیت نو فلسطینی شہید ہو گئے ۔ جیو نیوز کے مطابق غزہ کے شمال مغربی علاقے بیت حانوں میں رہائشی علاقوں کو اسرائیلی فورسز نے نشانہ بنا یا ،اس دوران گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر متعدد گولے گرے جس سے نو فلسطینی شہید ہو گئے ۔اس حوالے سے اسرائیلی حکام کی جانب سے باضابطہ طور پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔