برطانیہ پلٹ لڑکی کے قتل میں اہم پیشرفت، مقتولہ کی سہیلی سمیت 3 ملزمان گرفتار

برطانیہ پلٹ لڑکی کے قتل میں اہم پیشرفت، مقتولہ کی سہیلی سمیت 3 ملزمان گرفتار
برطانیہ پلٹ لڑکی کے قتل میں اہم پیشرفت، مقتولہ کی سہیلی سمیت 3 ملزمان گرفتار

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)انویسٹی گیشن پولیس نے برطانیہ پلٹ لڑکی مائرہ قتل کیس میں اس کی سہیلی اقرا سمیت تین ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس نے شبہ ظاہرکیا ہےکہ مائرہ کے قتل کے وقت اس کی سہیلی اقرا بھی وہاں موجود تھی اور اقرا کے بیان پر ہی مزید  دو  افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ تینوں افراد سے تھانہ ڈیفنس بی میں پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔پولیس ٹیم اس وقت قتل کے دیگر محرکات پر بھی تفتیش کررہی ہے۔مقدمہ میں نامزد  دو ملزمان ظاہر جدون اور سعد امیر بٹ ابھی شامل تفتیش نہیں ہوئے،دونوں ملزمان نے عبوری ضمانتیں کروارکھی ہیں۔تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ مائرہ کا ملزم ظاہر جدون سے جھگڑا ہوا تھا اور مائرہ نے ظاہرجدون کو برہنہ کرکے اس سے معافی منگوائی تھی اور معافی مانگنے کی تصاویر سوشل میڈیا پر بھی وائرل کی گئیں تھیں۔

مزید :

قومی -