ابوظہبی کی لیبر کورٹ میں 2ہزار کے قریب تنخواہیں ادا نہ کرنے کے کیسز دائر، 98 فیصد کیسز کتنے دنوں میں نمٹائے گئے؟ 

ابوظہبی کی لیبر کورٹ میں 2ہزار کے قریب تنخواہیں ادا نہ کرنے کے کیسز دائر، 98 ...
ابوظہبی کی لیبر کورٹ میں 2ہزار کے قریب تنخواہیں ادا نہ کرنے کے کیسز دائر، 98 فیصد کیسز کتنے دنوں میں نمٹائے گئے؟ 
سورس: Pxhere

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ابو ظہبی (ڈیلی پاکستان آن لائن) متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی کی لیبر کورٹ نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران 38 ہزار ملازمین کو 106 ملین درہم معاوضہ دلا دیا۔

خلیج ٹائمز کے مطابق سنہ 2022 کے پہلے تین ماہ کے دوران تنخواہیں ادا نہ کرنے کے1 ہزار 932 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔ اس دوران لیبر کورٹ نے 38 ہزار 6 ملازمین کو تنخواہوں کی مد میں 106 ملین درہم کی ادائیگی کروائی۔ لیبر کورٹ نے اس عرصے کے دوران دائر ہونے والے 98 فیصد کیسز کے فیصلے سنائے ، جن میں سے 506 کیسز میں اپیلیں دائر کی گئیں اور ان میں سے بھی 97 فیصد کیسز میں تصفیہ ہوگیا۔

مزید :

عرب دنیا -