پاکستان میں اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

پاکستان میں اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا
پاکستان میں اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) پاکستان میں کورونا کے اومیکرون وائرس کے نئے سب ویرینٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ہے۔قومی ادارہ برائے صحت نے پاکستان میں جینوم کی ترتیب کے ذریعے سب ویرینٹ کی تصدیق کی ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے مطابق نئے ویرینٹ کی وجہ سے مختلف ممالک میں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، عوام کورونا ایس او پیز پر عمل کریں ،ابتدائی کورونا ویکسینیشن مکمل کروائیں اور 6 ماہ بعد بوسٹر ویکیسن لگوائیں۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 64 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ،کورونا مثبت کیسز کی شرح 0.49 فیصد رہی ۔ 

مزید :

تعلیم و صحت -کورونا وائرس -