12 من مردہ مرغیوں کا گوشت  ضبط، دراصل کہاں سپلائی کیا جارہا تھا؟ پتہ چل گیا

 12 من مردہ مرغیوں کا گوشت  ضبط، دراصل کہاں سپلائی کیا جارہا تھا؟ پتہ چل گیا
 12 من مردہ مرغیوں کا گوشت  ضبط، دراصل کہاں سپلائی کیا جارہا تھا؟ پتہ چل گیا
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) پولیس اور محکمہ لائیو سٹاک کی مشترکہ کارروائی میں حجرہ شاہ مقیم کے علاقے کوٹ شیر خاں میں 12 من مردہ مرغیوں کا گوشت  ضبط کرلیا گیا۔

جیو نیوز کے مطابق پولیس کا بتانا ہے  کارروائی کے دوران 2  ملزمان  راشد اور  وسیم شہزاد کو گرفتار کرکے مقدمہ  درج کر لیا گیا ہے، مضر صحت برائلر گوشت چکن شوارما،برگر اور فاسٹ فوڈ والوں کو سپلائی کیا جانا تھا۔

دوسری جانب وٹرنری ڈاکٹر کے مطابق مضر صحت گوشت کھانے سے وبائی امراض پھیل سکتے تھے۔