میٹرک کے امتحانات شروع ، شکایات کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے گا : لاہور بورڈ

میٹرک کے امتحانات شروع ، شکایات کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے گا : لاہور بورڈ
 میٹرک کے امتحانات شروع ، شکایات کیخلاف فوری ایکشن لیاجائے گا : لاہور بورڈ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (دیبا مرزا سے)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات آج  سے شروع ہو گئے  لاہور بورڈ   کے تحت دسویں جماعت کے 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد طلباء امتحانات میں شرکت کریں گے جبکہ نویں جماعت کے سالانہ امتحانات 2022 جوکہ 26 مئی سے شروع ہونگے اس کے لیے 2 لاکھ 70 ہزار سے زائد طلباء اپنی قسمت   بنانے کیلیے میدان میں اتریں گے،عملی امتحان 21 جون سے 18 جولائی تک جاری رہیں گے۔ لاہور تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے امتحانات کے لیے امیدواروں کے  759 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں لاہور تعلیمی بورڈ کے زیراہتمام  بارہویں جماعت کے امتحانات  کا آغاز جون کے دوسرے ہفتے سے ہوگا اس حوالے سے چیئرمین لاہور تعلیمی بورڈ مرزا حبیب علی نے کہا ہے کہ  کورونا وائرس کے بعد یہ امتحانات فل سلیبس اور فل پیٹرن کے ساتھ لیا جائے گا    امتحانات میں بوٹی مافیا کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریں گے بوٹی مافیا کے جدید انداز کا علم ہے امتحانات کو شفاف بنانا میری اولین ترجیحات میں شامل ہے امتحانات کے نظام کو مکمل طور پر فول پروف بنا دیا گیا ہے چیئرمین لاہور سکینڈری بورڈ مرزا حبیب علی  نے کہا ہے کہ میں خود اور کنٹرولر امتحانات سمیت تمام افسران فیلڈ میں موجود ہوں گے کسی بھی امتحانی سنٹر میں شکایات کے خلاف فوری طور پر ایکشن لیا جائے گا۔