دلہن آدھا عروسی جوڑا پہن کر پہنچ گئی ، شادی کی رسم شروع ہوئی تو ایسا کام ہوگیا کہ دیکھ کر مہمانوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی 

دلہن آدھا عروسی جوڑا پہن کر پہنچ گئی ، شادی کی رسم شروع ہوئی تو ایسا کام ہوگیا ...
دلہن آدھا عروسی جوڑا پہن کر پہنچ گئی ، شادی کی رسم شروع ہوئی تو ایسا کام ہوگیا کہ دیکھ کر مہمانوں کی بھی ہنسی چھوٹ گئی 
سورس: Instagram

  

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) دبئی میں دلہن آدھا عروسی جوڑا پہن کر ہی شادی کی تقریب میں پہنچ گئی اور جب پادری شادی کرانے لگا تو ایسا کام کر دیا کہ شادی میں آئے مہمان قہقہے لگانے لگے۔ انڈیا ٹائمز کے مطابق اس دلہن کا نام بیکی جیفریز ہے جو پروفیشنل ’ڈیجیٹل کنٹینٹ کری ایٹر‘ہے۔اس نے اپنا سفید رنگ کا آدھا عروسی لباس پہن لیا۔ اس لباس کا ایک اور حصہ تھا جو کمر پر باندھا جانا تھااور اس کی وجہ سے اس لباس نے لہنگے کی سی شکل اختیار کرنی تھی، تاہم بیکی وہ حصہ پہننا بھول گئی۔ 

اس واقعے کی ایک ویڈیو بیکی جیفریز نے اپنے انسٹاگرام پر پوسٹ کی ہے جو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب پادری شادی کرانے لگتا ہے تو بیکی کوآدھا لباس نہ پہننے کا احساس ہوتا ہے اور پادری سے کچھ دیر کے لیے تقریب روکنے کی درخواست کرتی ہے۔ وہ اپنا پھولوں کا گلدستہ پادری کو پکڑا کر مائیک اٹھاتی ہے اور مہمانوں کو صورتحال سے آگاہ کرتی ہے جس پر تقریب میں قہقہے گونج اٹھتے ہیں۔

 اسی اثناءمیں ایک لڑکی باقی ماندہ لباس لے کر آتی ہے اور بیکی اسے پہن کر کہتی ہے کہ ”ہاں، اب ہم تقریب شروع کر سکتے ہیں۔“انسٹاگرام پر اس ویڈیو کے کیپشن میں بیکی لکھتی ہے کہ ”کوئی دلہن سوچ بھی نہیں سکتی کہ وہ اپنا آدھا لباس آلٹر پر پادری اور اپنے دولہا کے سامنے پہنے گی۔ بہرحال، یہ واقعہ ہمیں تمام عمر یاد رہے گا۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -عرب دنیا -