اینڈرائیڈ فون صارفین اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں یا پھر آئی فون ؟تحقیق میں دلچسپ انکشاف

اینڈرائیڈ فون صارفین اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں یا پھر آئی فون ؟تحقیق میں دلچسپ ...
اینڈرائیڈ فون صارفین اچھے ڈرائیور ہوتے ہیں یا پھر آئی فون ؟تحقیق میں دلچسپ انکشاف
سورس: Pxhere.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں ڈرائیونگ کے حوالے سے اینڈرائیڈ اور آئی فون صارفین کے متعلق ایک انتہائی دلچسپ انکشاف کر دیا ہے۔
 ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق کار انشورنس کے موازنے کی سروس فراہم کرنے والی فرم ’جیری‘ کی طرف سے کرائی جانے والی اس تحقیق میں ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ آئی فون صارفین کی نسبت اینڈرائیڈ فون استعمال کرنے والے لوگ زیادہ بہتر ڈرائیور ہوتے ہیں۔ 
رپورٹ کے مطابق ماہرین نے اس تحقیق میں 2لاکھ سے زائد امریکی ڈرائیورز کی ڈرائیونگ کی عادات کا تجزیہ کیا۔ ماہرین نے ان ڈرائیورز کو 1کروڑ 30لاکھ کلومیٹر سفر تک ٹریک کیا اور ان کی عادات کا تجزیہ کرکے نتائج مرتب کیے۔ ماہرین نے نتائج کو 6کیٹیگری میں تقسیم کیا جن میں بریک، ریس، موڑ، رفتار، ڈرائیونگ سے توجہ ہٹنا اور مجموعی تحفظ کی کیٹیگریز شامل تھیں۔ 
عادات کے تجزئیے میں اینڈرائیڈ فونز استعمال کرنے والے ڈرائیوروں نے تمام کیٹیگریز میں آئی فون صارفین کو مات دے دی۔ دوران ڈرائیونگ توجہ بھٹک جانے کی کیٹیگری میں آئی فون صارفین، اینڈرائیڈ صارفین سے 6درجے نیچے رہے۔ آئی فون صارفین کی گاڑیوں کو حادثات پیش آنے کی شرح بھی اس عرصے میں اینڈرائیڈ فون صارفین کی نسبت بہت زیادہ رہی۔