لیڈی ڈیانا کا کار حادثے میں انتقال لیکن مرتے وقت آخری الفاظ کیا تھے؟ سب سے پہلے موقع پر پہنچنے والے ریسکیو ورکر نے بتادیا

لیڈی ڈیانا کا کار حادثے میں انتقال لیکن مرتے وقت آخری الفاظ کیا تھے؟ سب سے ...
لیڈی ڈیانا کا کار حادثے میں انتقال لیکن مرتے وقت آخری الفاظ کیا تھے؟ سب سے پہلے موقع پر پہنچنے والے ریسکیو ورکر نے بتادیا
سورس: Wikimedia Commons

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) لیڈی ڈیانا 1997ءمیں ایک افسوسناک کار حادثے میں دنیا سے رخصت ہو گئی تھیں۔ ان کی زبان سے موت سے قبل آخری ادا ہونے والے الفاظ کیا تھے؟ جائے وقوعہ پر سب سے پہلے پہنچنے والے ریسکیو ورکر نے بالآخر اس سوال کا جواب دے دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق زیویئر گورمیلن نامی اس سابق ریسکیو ورکر نے بتایا ہے کہ لگ بھگ 25سال قبل جب اطلاع ملنے پر وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ جائے حادثہ پر پہنچا تو اسے معلوم نہیں تھا کہ حادثے کا شکار ہونے والی شخصیت لیڈی ڈیانا ہے۔ 
گورمیلن نے بتایا کہ ”میں جب گاڑی میں موجود دم توڑتی خاتو ن کے قریب گیا تو اس کے منہ سے نکلنے والے آخری الفاظ سنے کہ ”میرے خدا، کیا ہو گیا ہے؟“یہ الفاظ بولنے کے کچھ دیر بعد دل کا دورہ پڑنے سے ان کی موت واقع ہو گئی تھی۔“ گورمیلن کا کہنا تھا کہ” لیڈی ڈیانا کے جسم پر بظاہر کوئی زخم نہیں تھا اور نہ ہی ان کے لباس پر کوئی خون لگا ہوا تھا۔ ان کے دائیں کندھے پر معمولی زخم آیا تھا۔ “

مزید :

برطانیہ -