میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان بھائی سمیت گرفتار

May 10, 2023 | 11:28 AM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما میاں محمود الرشید کے داماد اور سابق رکن اسمبلی میاں اکرم عثمان کو بھائی سمیت گرفتار کرلیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس نے سابق رکن صوبائی اسمبلی میاں اکرم عثمان کو حراست میں لے لیا، سیکرٹری کاکہناہے کہ اکرم عثمان کو ان کے بھائی ہارون اکبر کےساتھ حراست میں لیا گیا،اکرم عثمان کے گھر پر چھاپے کے د وران پولیس نے توڑپھوڑ اور خواتین سے بدتمیزی کی ۔
میاں اکرم عثمان پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے داماد ہیں ۔
دوسری جانب پی ٹی آئی رہنما میاں محمود الرشید کے گھر پولیس نے صبح 4بجے چھاپہ مارا ،سیکرٹری محمود الرشید کاکہناتھا کہ پولیس اہلکار گھر کا دروازہ توڑ کر اندر داخل ہوئے ، اہلکاروں نے گھر میں موجود خواتین سے بدتمیزی کی اورڈرائیور کو مارا۔

مزیدخبریں