پنجاب میں آج بھی پارہ ہائی، سکول کے بچوں کو مشکلات, غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے

پنجاب میں آج بھی پارہ ہائی، سکول کے بچوں کو مشکلات, غیر ضروری گھروں سے نہ ...
پنجاب میں آج بھی پارہ ہائی، سکول کے بچوں کو مشکلات, غیر ضروری گھروں سے نہ نکلیں، پی ڈی ایم اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)پنجاب میں آج بھی پارہ ہائی ہے، پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے کہا تھا کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں ہیٹ ویو کا خطرہ زیادہ ہے۔ لوگوں سے کہا گیا ہے کہ احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور دن کے وقت غیر ضروری طور پر گھروں سے نہ نکلیں۔

لاہور سمیت مختلف شہروں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے، سورج کی تپش میں بچوں کے لیے  سکول جانا اور واپس آنا بھی مشکل ہے۔لاہور شہر میں درجہ حرارت بڑھنے کی وجہ سے بچوں کی طبیعت بھی خراب ہو رہی ہے۔

ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج سے 12 مئی کے درمیان بارش کی بھی پیشگوئی ہے۔

مزید :

ماحولیات -